Notification / OM No.
نمبر سروسز /جنرل-8(19)/2024
Dated:
02-February-2024
Notification Issued By:
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(شعبہ جنرل), آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر
D /General-I 2024/ Circular 21
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ
(شعبہ جنرل)
مظفرآباد مورخہ 02 فروری ، 2024
نمبر سروسز /جنرل-8(19)/2024
سرکلر
عنوان: پروگرام” یوم یکجہتی کشمیر” مورخہ 05 فروری، 2024ء
السلام علیکم
معاملہ عنوان الصدر میں تحریر خدمت ہے کہ آج مورخہ 02فروری 2024 ء جناب موسٹ سینیئر وزیر/ وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن و داخلہ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی زیِر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امثال یوم یکجہتی کشمیر مورخہ پانچ فروری 2024 کی تقریبات کو شا یانِ شان طریقہ سے منانے کی خاطر جملہ سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان منسلکہ محکمہ جات بشمول خود مختار ادارہ جات ، سپیشل انسٹیٹیوشنز و جملہ سرکاری ملازمین “یوم یکجہتی کشمیر” کی تقریبات اپنے اپنے جائے تعیناتی پر منائیں گے۔
لہذا، حسب ہدایت تحریر خدمت ہے کہ مندرجہ بالا فیصلہ/ ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر جملہ سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان منسلکہ محکمہ جات بشمول خود مختار ادارہ جات/ سپیشل انسٹیٹیوشنز اپنی اور اپنے ماتحت سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
والسلام
سیکشن آفیسر سروسز (جنرل -1)