Government of Azad Jammu and Kashmir (AJK) will observe Black Day on India's Republic Day 26th January 2024 -Notification - Vocal Pakistan

Government of Azad Jammu and Kashmir (AJK) will observe Black Day on India’s Republic Day 26th January 2024 -Notification

Notification / OM No.

نمبر سروسز /جنرل-8(21)/2014

Dated:

24-January-2024

Notification Issued By:

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(شعبہ جنرل), آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

26 January/Circular 11

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

Advertising

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ

(شعبہ جنرل)

 مظفرآباد  مورخہ 24  جنوری ، 2024

Advertising

نمبر سروسز /جنرل-8(21)/2014

سرکلر

عنوان:                 پروگرام یومِ سیاہ  (یومِ جمہوریہ بھارت)  مورخہ26 جنوری، 2024ء

معاملہ عنوان الصدر میں حسبِ ہدایت تحریر خدمت ہے کہ 26 جنوری کو ہر سال بھارت “یوم جمہوریہ “مناتا ہے اور کشمیر ی اس دن کو” یوم سیاہ” کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف غازیبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔امثال 26 جنوری 2024ء کو  بھارت کے یوم جمہوریہ کو “یوم سیاہ” کے طور پر منائے جانے کے حوالے سے بذیل پروگرام پر عمل درامد ہوگا:-

  دارالحکومت مظفرآباد میں اس دن کی موقع پر اولڈ سیکرٹیریٹ برہان مظفروانی( شہید )چوک میں 10 بجے دن احتجاجی مظاہرہ /ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس کی قیادت وزرا ءکرام فرمائیں گے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے زعماء ،  تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما،  مہاجرین کیمپوں کے صدور ، تاجر وکلاء تنظیموں کے رہنما اور سول سوسائٹی سے تعلق والی شخصیات اس ریلی میں شرکت کریں گی۔ ( کاروائی بذمہ: سیکرٹری کشمیر کاز ، آرٹس اینڈ لینگویجز ، ڈائریکٹر آپریشن جموں و کشمیر لبریشن سیل)

Advertising

ریلی کے جملہ انتظامات جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے ذمہ ہوں گے ۔ (کاروائی بذمہ: سیکرٹری کشمیر کاز،  آرٹس اینڈ لینگویجز ، ڈائریکٹر آپریشن جموں و کشمیر لبریشن سیل)–                                                                           

  سرکاری ملازمین اس احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کے پابند ہوں گے اور اس سلسلے میں جملہ سربراہان محکمہ جات اپنے اپنے محکمے کے ملازمین کو ریلی میں شرکت کرنے کے لیے پابند کریں گے اور خود بھی شریک ہوں گے ۔سیکرٹری صاحبان حکومت اپنے اپنے محکمہ جات کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے خصوصی اقدامات کریں گے ۔ (کاروائی بذمہ :  جملہ سیکرٹری صاحبان، سربراہان محکمہ جات)

     میونسپل کارپوریشن مظفرآباد،  ضلع کونسل مظفرآباد اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے جملہ ملازمین،  چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفراآبا، د چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد،  میئر مونسپل کمیٹی کارپوریشن مظفرآباد کی سربراہی میں احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کے پابند ہوں گے ۔ (کاروائی بذمہ:  چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد،  چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد ۔ میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد)

     نزدیکی مہاجر کیمپوں سے مہاجرین جموں و کشمیر کی شرکت کو یقینی بنانے اور ان کو ریلی کے مقامات تک پہنچانے اور رابطہ کی ذمہ داری کمشنر بحالیات کی ہوگی ۔(کاروائی بذمہ: (سیکرٹری کشمیر کاآ ارٹس اینڈ لینگویجز ،کمشنر بحالیات)

  نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب ترین تعلیمی ادارہ جات میں سے علی اکبر اعوان ہائی سکول ،گوجرہ ہائی سکول ، نڑول ہائی سکول کے طلبہ کے علاوہ اساتذہ کرام بھی شرکت کریں گے ۔ (کاروائی بذمہ:  سیکرٹری ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن)

سیکیورٹی کے انتظامات کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ مظفرآباد کی ہوگی ۔ (کاروائی بذمہ:  ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد) –                                                                           

              نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے میں جملہ ضلعی دفاتر کے سرکاری ملازمین کو احتجاجی مظاہرہ/ ریلی میں لانے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر مظفراباد کی ہوگی۔( کاروائی بذمہ: ڈپٹی کمشنر مظفرآباد)

                                                                          بجلی کی سپلائی کو بحال رکھنے اور تقریب کی جگہ پر بروقت کنکشن دینے کا انتظام مہتمم برکات اپریشن ڈویژن مظفرآباد کریں گے ۔(کاروائی بذمہ: چیف انجینیئر برقیات مظفرآباد)

 احتجاجی ریلی کی بھرپور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کوریج کروانے اور صحافیوں کو مدعو کرنے کے علاوہ تقریب کے لیے ساؤنڈ سسٹم اور ریلی کے لیے میگا فون کا انتظام بھی محکمہ تعلقات عامہ کرے گا ۔(کا روائی بذمہ:  ڈائریکٹر اطلاعات)

 آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع کے ضلعی صدر مقامات پر بھی احتجاجی ریلی کا انتظام ہوگا۔  ڈپٹی کمشنر صاحبان اضلاع میں یوم سیاہ کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور ضلع آفیسران  سے میٹنگ کر کے ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اور تمام ضلعی صدر مقامات پر ریلیوں کا اہتمام کریں گے جس کی رپورٹ بعد میں محکمہ سروسز کو ارسال ہوگی۔ (کاروائی بذمہ:  ڈپٹی کمشنر صاحبان اضلاع)

  جموںو کشمیر لبریشن سیل کشمیر سینٹر راولپنڈی اس دن کی مناسبت سے کل جماعتی حریت کانفرنس سے مل کر احتجاجی مظاہرہ /ریلی کا اہتمام کرے گا۔ ( کاروائی  بذمہ: سیکرٹری کشمیر کاز،  آرٹس اینڈ لینگویجز ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن)

 سیکشن آفیسر سروسز  (جنرل -1)

Government of Azad Jammu and Kashmir (AJK) will observe Black Day on India's Republic Day 26th January 2024 -Notification
Government of Azad Jammu and Kashmir (AJK) will observe Black Day on India's Republic Day 26th January 2024 -Notification

For further details and clarifications regarding the revised rental ceilings, please do not hesitate to reach out to our WhatsApp Group.

Advertising
  • Articles
  • Departments
  • Downloads
  • Government Jobs
  • Leaves & Timings
  • News
  • Notifications
  • Pension-Pay & Allowances
    •   Back
    • Pension
    • Adhoc Relief Allowance
    • Family Pension
    • Employees Welfare
    • Wages
    • All Other Allowances
    • House Hiring
    •   Back
    • Finance Department
    • Education Department
    • Court, Law & Justice
    • Power & Energy Department
    • State Bank
    • AGPR
    • Rules & Regulations
    •   Back
    • Local Holidays
    • School Timings
    • Office Timings
    • Bank Holidays
    • All Other Leaves
    • Maternity & Paternity Leaves
    • Public Holidays
    •   Back
    • Federal
    • Punjab
    • Sindh
    • Khyber Pakhtunkhwa (KPK)
    • Balochistan
    • Gilgit Baltistan
    • Azad Jammu and Kashmir (AJK)
    •   Back
Load More

End of Content.

Be Part of Our Vocal Community

Join Our Whatsapp Group

Join Our Facebook Group

Join Our Linkedin Group

ISLAMABAD WEATHER

Share!

Picture of M Sohaib Alim

M Sohaib Alim

Senior article writter

Leave Comment


Where knowledge meets entertainment! Our website is cover with an aim of تدبیر(Plan), تحقیق(Research) and تخلیق(Creation). Welcome to a vocal country!

Stay In Touch!

Subscribe To Our Newsletter


By Clicking you are Agreeing to our Terms and Services